لاہور،17اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن روانہ ہو گئیں،نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق کلثوم نوازپی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوئیں،وہ لندن میں قیام کے دوران طبی معائنہ کرائیں گی۔واضح رہے کہ کلثوم نواز این اے 120 میں مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدوار ہے اورمخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی امیدوار کی آج سہ پہر 3 بجے طلب کر رکھا ہے